--> بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

شیئر کریں:

Protest in Pakistan
فائل فوٹو: الجزیرہ


اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف یکم جولائی 2024  (پیر)کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور وفاقی حکومت کو کہا ہے کہ 30 اگر جون تک اضافی ٹیکس ختم نہ کیے گئے تو تاجرآئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر تاجروں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں یکم جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا اوربتایا کہ آج کی پریس کانفرنس میں ہمارے تمام مراکز کے تاجروں نے شرکت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں کے حوالے سےعوام کے ساتھ زیادتی کی ہے،اس لئے ہم یکم جولائی سے ملک گیر احتجاج کااعلان کرتے ہیں۔

صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل کچھ اور اس سے زائد یونٹ کا بل کچھ اور ہے، آئی پی پییز (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز) حکومتی بڑوں کی ہیں، ان کو ادائیگیاں ڈالرز میں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ آئی پی پیز کو 48 ہزار میگا واٹ کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں جبکہ ہماری ضرورت 20 ہزار میگاواٹ تک ہے۔

اجمل بلوچ نے تمام تاجران سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی کوملک بھر میں تاجر احتجاج کریں، اسی طرح عوام بھی احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں،یکم جولائی کو ملکی سطح پر اور ہر سڑک پر احتجاج ہوگا۔

انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ 30 جون (اتوار) تک بجلی کے بلوں میں شامل کیے گئے ٹیکس، فکس ٹیکس اور سلیب ختم کرے ورنہ یکم جولائی کو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرے جو کہ بجٹ پر 2500 ارب روپے کا بوجھ ہیں۔

مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے نائب صدر طارق جدون اور راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ نے کہا کہ نیپرا کی رپورٹ کےمطابق واپڈا نے نئے فاسٹر میٹر لگائے ہیں جوپچھلے میٹروں سے 30 فی صد تیز ہیں۔

صدرانجمن تاجران نے مزید کہا کہ واپڈا ملازمین کی مفت بجلی کا بوجھ بھی عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔

ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکریٹری اور صدر آئی سی سی آئی کے مشیر خالد چوہدری نے بتایا کہ نیپرا کی ویب سائٹ پر رپورٹ موجود ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں 30 فیصد فاسٹر میٹر لگا کر عوام کو لوٹ رہی ہیں لہٰذا حکومت فوری طور پر فاسٹر میٹر کا نوٹس لے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,89,تعلیم,48,ٹیکنالوجی,28,دلچسپ وعجیب,9,دنیا,33,شوبز,6,صحت,19,کاروبار,32,کالم,3,کھیل,20,ویڈیوز,42,
rtl
item
Haqaaiq: بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
Nationwide protest by traders against increase in electricity bills Islamabad
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiWglanTWdPF-wqZbcq3_w5AVLa0GcNb9vaRf_2wRXeJx-htnITti-nwDUu77ZTkStuQcypLfjYAsScwHeIBMmzIuvN_6-J8NQe5_8m4043HRrzeaimjGjfiw5CD24dLr-YzXsIhmGUtagPXaLZgIf6vIfW5tkCHGObq7ZkrQj5MH0cBncpZyhlWJajGUME/s16000/bil.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiWglanTWdPF-wqZbcq3_w5AVLa0GcNb9vaRf_2wRXeJx-htnITti-nwDUu77ZTkStuQcypLfjYAsScwHeIBMmzIuvN_6-J8NQe5_8m4043HRrzeaimjGjfiw5CD24dLr-YzXsIhmGUtagPXaLZgIf6vIfW5tkCHGObq7ZkrQj5MH0cBncpZyhlWJajGUME/s72-c/bil.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2024/06/Nationwide-protest-by-traders-against-increase-in-electricity-bills.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2024/06/Nationwide-protest-by-traders-against-increase-in-electricity-bills.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست