--> یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں جشن کا سماں | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں جشن کا سماں

شیئر کریں:

14 August 2023
فوٹو:حقائق نیوز

اسلام آباد: (حقائق نیوز) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جہاں ملک بھر میں جشن جاری ہے وہیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لئےرات کو سڑکوں پر نکل آئے۔ جس میں بچوں ، برزگوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔

اس موقع پر بچوں میں سب سے زیادہ جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے خاص طور پر قومی پرچم والے کپڑے پہنے تھےاور ہاتھوں میں سبز پرچم تھامے ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے اور جناح ایوینیو میں سب سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔ جہاں سڑکوں کے دونوں اطراف جگہ جگہ قومی پرچم اور باجوں کے سٹال بھی لگےہیں۔

شہر بھر کی تمام بڑی عمارتوں کو برقی ققمقوں سے سجایا گیا ہے۔

رات بارہ بجتے ہی آتش بازی کا بھر پور مظاہرہ کیا گیا جس سے سارا شہر جگمگا اٹھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد آتش بازی سے محظوظ ہوئی۔ اور ان خوبصورت لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔

رات بھر شہر پٹاخوں اور باجوں کی آواز سے گونجتا رہا۔
14 August 2023
فوٹو:حقائق نیوز

راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری ہر سال اپنے روائتی جوش و خروش سے منفرد انداز میں وطن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ لوگ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لہراتے ہوئے شہر بھر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے اور وطن کے ترانے گاتے نظر آتے ہیں۔

اس موقع پر قابل افسوس بات یہ ہے کہ بہت سے نوجوان ون ویلینگ کرتے نظر آئے،جو نا صرف اپنے جان خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ اکژ اس سے دوسروں کی کئی جانیں بھی جا چکی ہیں ۔

حکومت کو چاہیے کہ اس طرف خصوصی توجہ دیں ۔اور یہ خطرناک کھیل کھیلنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرے۔

سب سے اہم


بحیثیت مسلمان ہمارا کردار اور ہر عمل ایسا ہونا چاہیے جو قرآن و سنت کے مطابق ہو۔ ہمیں خوشی بھی ایسے منانی چاہئے جس سے کوئی ہماری وجہ سے تنگ نہ ہو ۔

جس پر چم کو آپ 14 اگست کو لہراتے ہیں اسے زمین پر گرنے سے بھی بچایا کریں ۔

آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کریں۔

پاکستان زندہ باد۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

بلاگر: 1

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,59,تعلیم,46,ٹیکنالوجی,25,دلچسپ وعجیب,9,دنیا,19,شوبز,6,صحت,18,کاروبار,23,کالم,3,کھیل,14,ویڈیوز,43,
rtl
item
Haqaaiq: یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں جشن کا سماں
یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں جشن کا سماں
Celebrations in Islamabad on the occasion of Independence Day Pakistan
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgtHrXo4S5aB3wNlXjK7MIrl1VEtWyQ0dl-AvFjrPYScGaveuoMaAcwZAPRHtVDB98uvKvrtm3Hg2EmOFW6bYn4_8Yd_2W7qUDTg3uXxAHJJiS9dMKqZFd7hM5Tspje4Enp50QGLOzll8MOvPx-NNM4IfkrPERpk6febWTJTymOF2rVB0cnY2DLD2y5kQ8t/s16000/14.8.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgtHrXo4S5aB3wNlXjK7MIrl1VEtWyQ0dl-AvFjrPYScGaveuoMaAcwZAPRHtVDB98uvKvrtm3Hg2EmOFW6bYn4_8Yd_2W7qUDTg3uXxAHJJiS9dMKqZFd7hM5Tspje4Enp50QGLOzll8MOvPx-NNM4IfkrPERpk6febWTJTymOF2rVB0cnY2DLD2y5kQ8t/s72-c/14.8.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2023/08/celebrations-in-islamabad-on-the-occasion-of-independence-day.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2023/08/celebrations-in-islamabad-on-the-occasion-of-independence-day.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست