اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 ، 10 محرم بمطابق 28 اور 29 جولائی 2023 بروز جمعہ اور ہفتہ کو عام تعطیل ہوگی۔
وفاقی وزارتِ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو بھی نوٹیفکیشن بھیج دیا۔
کراچی میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
Good
جواب دیںحذف کریں