اسلام آباد : ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے دوران پشاور
روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب المناک حادثے میں دیوار گرنے سے بارہ مزدور
دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے
مطابق ملبے تلے دبے 4 مزدوروں کو زندہ نکال لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے دیوار تقریباً سو فٹ لمبی اور گیارہ فٹ اونچی تھی، پل کی تعمیر کے لیے وہاں پر موجود مزدوروں نے دیوار کے ساتھ ٹینٹ لگا یا ہوا تھا۔جہاں پر انہوں نے عارضی رہائش اختیار کر رکھی تھی۔
بہت افسوسناک واقعہ ہے... اللہ تعالیٰ رحم فرمائے
جواب دیںحذف کریںآمین
حذف کریںانتہائی دکھ کی خبرہے۔۔۔۔۔۔حکومت کو چاہیئے کہ پسماندگان کو مالی معاونت فراہم کرے
جواب دیںحذف کریں