فوٹو:سکرین شارٹ |
برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے انڈیا چیمپئنز کو 68 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں لگاتار تیسری کامیابی اپنے نام کر لی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے آج کے میچ میں انڈیا چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔
کامران اکمل نے77 اور شرجیل خان نے 72 رنز بنائے۔ جبکہ صہیب مقصودنے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوگئےاورشعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انڈیا چیمپئنز کے آر پی سنگھ ، انوریت سنگھ ،دھول کلکرنی اور پون نیگی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان چیمپئنز کے 244 رنز کے تعاقب میں انڈیا چیمپئنز کی ٹیم 20 اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بناسکی ۔
امباتی رائیڈو 39 اور روبن اوتھاپا 22 نےرنز بنا ئے۔ پاکستان سے شعیب ملک اور وہاب ریاض نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں ،جبکہ سہیل خان اور سہیل تنویر ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے،پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان چیمپیئنزکی ٹیم کپتان شاہد آفریدی، شرجیل خان، عمر اکمل، یونس خان، شعیب ملک،وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، عبدالرحمان، مصباح الحق، عبدالرزاق، عامر یامین، توفیق عمر، شعیب مقصود، یاسر عرفات اور تنویر احمد پر مشتمل ہے۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز جیوسوپر پر براہ راست دیکھے جا سکتے ہیں۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں