وزیراعظم شہباز شریف سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے جان شیر خان کو 8 مرتبہ عالمی چیمپئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن چیمپئن کا اعزاز حاصل کر نے اور ملک کا نام روشن کرنےپر ان کی خدمات کو سراہا۔
اور کہا کہ آپ نے اور آپ کے خاندان نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان میں اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات ہیں۔
جان شیر خان آج کل اسکواش کے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔
سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے وزیراعظم کو اسکواش کے فروغ کیلئے اپنی حالیہ سرگرمیوں کے بارے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے ان کی پزیرائی کی۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں